بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.3 C
Srinagar

ڈوڈہ میں گاڑی چناب برد، خاتون کی موت، دو مسافر لاپتہ ، ریسکیو آپریشن جاری

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ہفتے کی صبح ایک کار دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر مسافر ہنوز لا پتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ میں خان ڈوتی گائوں کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک کار دریائے چناب میں جا گری۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد ایس ڈی آر ایف اور مقامی رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ فی الوقت ایک خاتون کی لاش بر آمد کی گئی ہے جبکہ دو دیگر ابھی لاپتہ ہی ہیں۔
متوفی خاتون کی شناخت پورن دیوی جبکہ لاپتہ افراد کی شناخت 25 سالہ رنجیت کمار اور 60 سالہ بیلی رام کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گاڑی چاریہ گائوں سے ڈوڈہ جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی لاش کو دریا کے کنارے پر پایا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img