بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.3 C
Srinagar

جمعہ کو بھی لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں چل سکا

نئی دہلی:  لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے آج (جمعہ) پھر ہنگامہ اور شور شرابہ کیا جس کی وجہ سے ایوان میں وقفہ سوالات میں خلل پڑا اور اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان اپنے مطالبات کے ساتھ کھڑے ہوگئے اور ایوان میں بحث کا مطالبہ شروع کردیا۔ اسپیکر نے ارکان کو نظر انداز کرکے وقفہ سوالات جاری رکھا تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

وقفہ سوالات کے دوران پہلا معاملہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سے آیا جس میں شور مچانے کی وجہ سے وزیر ،رکن کا سوال شوروغل کی وجہ سے سن نہیں سکے اور انہوں نے دوبارہ سوال پوچھنے کی درخواست کی۔

ہنگامہ آرائی کے درمیان ممبر نے پھر ایک سوال پوچھا جس کا وزیر صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈا نے لمبا جواب دیا لیکن شور شرابے میں کچھ سنائی نہیں دیا۔

جب ہنگامہ نہیں رکا تو مسٹر برلا نے اراکین سے کہا، ‘ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے سوالات یہاں اٹھائے جائیں۔ یہ ایوان ان کی امیدوں اور آرزووں کا مندر ہے اور سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔ آج ایک اہم موضوع ہے۔ وقفہ سوالات آپ کے لئے اہم ہے، اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ وقفہ سوالات کو جاری رہنے دیں۔ ملک کے عوام معزز اراکین اسمبلی کے سلسلے میں اور اپنے مسائل سےفکرمند ہیں۔ ایوان سب کا ہے اس لیے ایوان کو چلنے دیں۔ آپ سبھی کے جوبھی مسائل ہیں ان پر بولنے کا موقع دیا جائے گا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img