بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

سری نگر میں دو منشیات فروش گرفتار، برائون شوگر بر آمد:پولیس

سری نگر،:  منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل برائون شوگر بر آمد کیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت شبیر احمد میر ساکن بلال کالونی صورہ اور شاہ مرتضٰی اقبال ساکن بلال کالونی کے طور پر ہوئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ متو سٹیل کے نزدیک اونتہ بھون سے الٰہی باغ کی طرف آ رہی دو گاڑیوں جن میں ایک سکوٹی اور ایک کار تھی ، کو روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران کار کے ڈرائیور سے 10 گرام برائون شوگر بر آمد کیا گیا۔

ڈرائیور کی شناخت شبیر احمد میر ساکن بلال کالونی صورہ کے طور پر ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح سکوٹی کی تلاشی کے دوران اس کے ڈارئیور کی تحویل سے 6 گرام برائون شوگر بر آمد کیا گیا۔ڈرائیور کی شناخت شاہ مرتضٰی اقبال ساکن بلال کالونی کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملزموں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گی اور گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا۔بیان میں کہا گیا: ‘پوچھ تاچھ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں گرفتار شدگان دائمی منشیات فروش ہیں اور ضلع خاص کر صورہ کے نوجوانوں میں منشیات تقسیم کر رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن صورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img