پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ دیگر پارٹی لیڈروں کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لئے مدینہ پہنچے

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اپنی پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لئے مدینہ پاک پہنچ گئے ہیں۔

نیشنل کانفرنس کا یہ وفد اس روحانی سفر کے دوران مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کے مقدس شہروں کی زیارت کرے گا۔

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پارٹی کے سینئر لیڈروں ناصر اسلم وانی، جاوید ڈار، تنویر صادق اور مشتاق گرو کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لئے مدینہ پاک پہنچے۔

وہ اس روحانی سفر کے دوران مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کے مقدس شہروں کی زیارت کریں گے۔ان لیڈروں نے مدینہ پاک میں اپنے قیام کے دوران مسجد نبوی میں عبادت کی اور جموں وکشمیر کے لوگوں کی ہدایت، رحمت اور امن کے لئے دعا کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img