جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

ممبران پارلیمنٹ کو مثبت اور عوامی مفاد کے مسائل پر تعمیری اورطریقہ کار کے دائرے میں بحث کرنی چاہئے: برلا

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے پہلے آج ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ مثبت اور عوامی مفاد کے امور پر تعمیری اورطریقہ کارکے دائرے میں بحث کریں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مسٹر برلا نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، "پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اجلاس کے دوران تمام معزز ممبران کی مثبت گفتگو اور تعاون کے ذریعے مفاد عامہ کے موضوعات کی عکاسی کی جائے گی۔ اس سے نہ صرف ایوان کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ قومی تعمیر میں ہمارے تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ تمام معزز اراکین پارلیمانی طریقہ کار کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ایوان کی موثر کارکردگی کو یقینی بنائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر تک چلے گا۔ اس دوران مفاد عامہ کے تقریباً 15 اہم بلوں کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img