پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

یوپی :گوگل میپ نے دکھایا غلط راستہ، آدھے ادھورے پل سے گر کر تین نوجوانوں کی موت

مانیٹرنگ ڈیسک


بریلی:
آنکھیں بند کر کے بھروسہ نہ کریں، گوگل میپ سے آپ حادثے کا شکار بھی ہو سکتے ہیں، گوگل میپ بہت مفید ٹول ہے، لیکن اس پر مکمل بھروسہ کرنا ہرگز درست نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے بریلی ضلع کے فرید پور تھانہ علاقے میں گوگل میپ نے کار سواروں کو زیر تعمیر پل پر لےگیا۔ سیلاب کے باعث پل کا اگلا حصہ دریا میں بہہ گیا تھا تاہم جی پی ایس نیویگیشن میں یہ اطلاع اپ ڈیٹ نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے پل سے گزرنے والے کار سوار نیچے دریا میں گر گئے اس حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

حالیہ برسوں میں گوگل میپ کے لیے ایک بہترین معاون کے طور پر ابھرا ہے۔ تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میں اضافے کے بعد دنیا بھر میں لوگ گوگل میپ کی مدد سے ناقابل رسائی مقامات تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ بہت سے ای کامرس کاروبار اور ٹیکسی خدمات مکمل طور پر گوگل میپس پر منحصر ہیں۔

تاہم اس راستے میں بہت سے دھوکے ہیں، یا یوں کہیں ایک مشنری ہے جو وقتی طور پر غلط کام کرسکتی ہےجس میں آپ کی جان جا سکتی ہے۔ اس مفت سروس نے بعض اوقات لوگوں کو ایسی جگہوں پر پھنسا دیا ہے جہاں پر سڑکیں بند رہتی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img