آرکائیول نمائش کا افتتاح کیا ، کلا کیندر سے ہیریٹیج واک کو جھنڈی دکھائی
جموں/خوراک ، سول سپلائیز اور امور صارفین ، ٹرانسپورٹ ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے وزیر ستیش شرما نے آج یہاں کلا کیندر میں ہیریٹیج واک کو جھنڈی دکھا کر آرکائیول نمائش کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرپرنسپل سیکرٹری ثقافت ، سیکرٹری ثقافت ، ڈائریکٹر آرکائیوز ، آرکیالوجی اینڈ میوزیم ، سیکرٹری اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں موجود تھے ۔ وزیر موصوف نے کلا کیندر سے ابھینو تھیٹر جموں تک ہیریٹیج واک کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کا اہتمام محکمہ آرکائیو آرکیالوجی اینڈ میوزیم نے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ م کلچر اینڈ لینگویجز اور سکولی تعلیم کے محکموں کے اشتراک سے کیا تھا ۔ جس میں مختلف سکولوں کے طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ وزیر نے نادر آثار قدیمہ کی ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ عالمی ورثہ ہفتہ ایک عالمی جشن ہے جو ثقافتی اور تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کیلئے وقف ہے ۔ مسٹر ستیش شرما نے زور دے کر کہا کہ عالمی ثقافتی ورثہ ہفتہ کے بنیادی اہداف میں سے ایک نوجوان نسل کو وراثت کے تحفظ پر فخر کرنے اور فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف تعلیم دیتے ہیں بلکہ نوجوان آبادی کو بااختیار بھی بناتے ہیں اور انہیں جموں و کشمیر کی بھر پور میراث کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے کی ترغیب دیتے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ان قیمتی مقامات کی حفاظت اور تحفظ کیلئے کارروائی کو تحریک دیتا ہے جو آنے والی نسلوں کیلئے ان کے جاری رہنے کی ضمانت دیتا ہے ۔ مسٹر شرما نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہماری مشترکہ میراث کے تحفظ کیلئے ذمہ داری اور احساس کو فروغ دے کر تحفظ پسند بنیں ۔ وزیر نے ثقافتی اور تاریخی اہمیت کی قدیم یادگاروں کو محفوظ کرنے پر محکمہ آرکائیو، آرکیالوجی اور میوزیم کی تعریف کی ۔