واشنگٹن: امریکہ ایک نیا جوہری ہتھیاروں سے لیس سمندر سے مار کرنے والے کروز میزائل (ایس ایل سی ایم- این) تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کا پہلا پروٹو ٹائپ اگلے تین سال میں تیار ہونے کی امید ہے۔
یہ اطلاع منگل کو ایک سرکاری دستاویز میں دی گئی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آبدوزوں پر نصب ہونے والا یہ نظام 2034 تک فوجی تعیناتی کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔ پھر بھی اگلے تین سالوں میں پہلی پروٹو ٹائپ کی ضرورت ہوگی۔
دستاویز کے مطابق جوہری وارہیڈز سے متعلق تمام آپریشنز بشمول وارہیڈ انسٹالیشن، میزائل اسٹوریج اور جوہری آبدوزوں کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ، جارجیا میں نیول سب میرین بیس کنگز بے اور واشنگٹن میں بنگور بیس پر امریکی اسٹریٹجک ہتھیاروں کے مقامات پر کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ نئے میزائلوں کو ورجینیا کلاس اٹیک آبدوزوں پر نصب کیا جائے گا۔
پینٹاگون نے امریکی دفاعی صنعت کے نمائندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس بات کا تعین کرنے کے لیے مارکیٹ ریسرچ کریں کہ آیا اس طرح کے کسی پروجیکٹ میں دلچسپی اور وسائل موجود ہیں۔
یواین آئی