اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

تاریخی جواہر ٹنل کی تجدید کاری کا کام تکمیل کے قریب ہے

سری نگر:جدید ترین انفراسٹرکچر سے لیس و مزین 2.5 کلومیٹر طویل جواہر ٹنل،جو کئی دہائیوں تک وادی کا واحد گیٹ وے رہی ہے، کی تجدید کاری کا کام تکمیل کے قریب ہے۔
بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی طرف سے انجام پانے والے اس منصوبے کا مقصد سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر کئی دہائیوں پرانی سرنگ کو ایک جدید اور موثر گذرگاہ میں تبدیل کرنا ہے۔
یہ سرنگ اصل میں سال 1954 میں ایک جرمن انجینئرنگ فرم کی طرف سے تعمیر کی گئی تھی اور اس کو ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے نام سے منسوب کرکے جواہر ٹنل کا نام دیا گیا تھا۔
یہ سال 2022 تک کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے کا واحد ذریعہ تھا تاہم اپریل 2022 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 8.45 کلومیٹر لمبی قاضی گنڈ – بانہال نیویگ ٹنل کے افتتاح کے بعد اس کی اسٹریٹجک اہمیت کم ہوگئی۔
جواہر ٹنلتاہم مخصوص گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے اہم ہے کیونکہ نئی سرنگ ایندھن سے لدے ٹینکروں، ایل پی جی لے جانے والے ٹرکوں اور خطرناک مواد کی نقل و حمل کرنے والی دیگر گاڑیوں کی نقل و حمل تک ہی محدود ہے۔
760 بارڈر روڈز ٹاسک فورس (بی آر ٹی ایف) کے کمانڈر امیہ شری واستو نے کہا کہ سال 2010 کے بعد تزئین و آرائش کا کام ضروری محسوس کیا گیا تھا کیونکہ دونوں ٹنل ٹیوبوں پر بڑے پیمانے پر رسائو کے مسائل تھے جس سے سڑک کی سطح خراب ہو گئی تھی۔
انہوں نے کہا: ‘سرحدی سڑکوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے اور مذکورہ ٹنل کو جدید ترین ٹنل بنانے کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کی گئی تھی’۔
انہوں نے کہا: ‘سرنگ کی اپ گریڈیشن کو سیکورٹی، حفاظت، نگرانی اور سرنگ کے اندر نقل و حرکت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے انجام دیا گیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے دونوں ٹیوبوں میں کنکریٹ بچھا کر اور جدید ٹیکنالوجی جیسے وینٹی لیشن جیٹ پنکھے، ایک بہتر لائٹنگ سسٹم، اور جدید ترین مانیٹرنگ گیجٹس کو شامل کرکے سواری کی سطح کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی’۔
ٹنل کی تجدید کاری کا کام سال 2023 کے ماہ جولائی میں شروع کیا گیا تھا اور اس کو 62.50 کروڑ روپیوں کی لاگت سے 18 ماہ کے ریکارڈ وقت کے اندر مکمل کیا گیا۔
ٹنل کی دونوں مرمت شدہ ٹیوبز کو جن کا نام مشرقی اور مغربی رکھا گیا ہے، ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ پیر پنجال رینج میں بانہال پاس کے قریب 2,200 میٹر کی بلندی پر واقع یہ تاریخی سرنگ جموں و کشمیر آنے والے سیاحوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کرنے کی باعث بن سکتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img