جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

مُبار ک گُل نے عید گاہ حلقہ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے منعقدہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر/ممبر قانون ساز اسمبلی عیدگاہ مُبارک گُل نے آج بینکٹ ہال سری نگر میں ایک اہم جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں مختلف سرکاری محکموں کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں عوامی مسائل کے حل اور عیدگاہ اسمبلی حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس موقعہ پر اے ڈی سی سری نگر، مختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئران، تحصیل دار عیدگاہ، سی ای او، سی ایم او اور آر اینڈ بی، سمارٹ سٹی، ہاو¿سنگ بورڈ، ایس ایم سی، یو اِی اِی ڈِی، سی اے پی ڈِی، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، ایجوکیشن، کے پی ڈی سی ایل، آئی اینڈ ایف سی، آئی سی ڈِی ایس، سوشل ویلفیئر، بھیڑ و پشو پالن، زراعت، باغبانی اور پی ایچ ای جیسے محکموں کے سینئر نمائندے موجود تھے۔دورانِ میٹنگ مُبارک گُل نے حلقے کے اہم مسائل کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا اور اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان معاملات کو ترجیح دیں تاکہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے قریبی تال میل سے کام کریں تاکہ مقامی آبادی کو مو¿ثر فائدہ پہنچے۔
مُبارک گُل نے پانی کی فراہمی، بجلی، تعلیم اور صحت سہولیات سمیت ضروری عوامی خدمات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ حلقے میں سرمائی تیاریوں کا جائزہ لیں۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ اِن شعبوں میں بہتری رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ جہاں ضروری ہو فوری کارروائی کی جائے۔مزید برآں ، اُنہوں نے حلقے میں مختلف فلاحی سکیموں پر عملانے کے بارے میں اَپل ڈیٹس طلب کیں ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی رُکاوٹ کی نشاندہی کریں اور ان کا سدباب کریں جو ان کے مو¿ثر تکمیل میں رُکاوٹ بن سکتی ہیں ۔ اُنہوں نے سرکاری کاموں میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور عوام کو ان اَقدامات کی پیش رفت سے آگاہ رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ مبارک گل نے عیدگاہ کے عوام سے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل اوّلین ترجیح رہیں گے۔ اُنہوں نے تمام اَفسروں پر زور دیا کہ وہ حلقے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تندہی اور تعاون سے کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جاری منصوبے اور خدمات رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img