تازہ ترینکشمیر Less than 1 min.Read جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی: تنویر صادق By ایشین میل نومبر 7, 2024 FacebookTwitterWhatsAppپرنٹ کریںTelegramCopy URL سری نگر: نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ حکومت جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو خصوصی درجے کی بحالی پر قرار داد کو پاس کرنے کا وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ہماری قرار داد کے بارے میں لوگوں کو جان بوجھ کر کنفیوژن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے خصوصی درجے میں تمام چیزوں کو سیمٹا ہے جو 2019 سے پہلے جموں وکشمیر کو حاصل تھیں چاہئے وہ دفعہ370 تھا،35 اے تھا، نوکریوں یا زمین کا تحفظ تھا‘۔ان کا کہنا تھا: ’یہ پانچ لوگ ڈرامہ بازی کر رہے ہیں لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا ہے‘۔ مسٹر صادق نے کہا: ’میں ان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہی وہ لوگ ہیں جو کل تک دودھ ٹافی کی بات کرتے تھے اور کل تک مودی جی کو اپنا بڑا بھائی کہتے تھے‘۔انہوں نے کہا: ’ہم نے قرار داد منظور کرکے اپنے وعدے کو پورا کیا‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہم جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی کے لئے ہر چیز کریں گے چاہئے وہ عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹانا ہو، وزیر اعظم کے پاس جانا ہو یا صدر جمہوریہ کے پاس جانا ہو‘۔ Share this:FacebookTwitterWhatsAppTelegramPrint Popular Categories تازہ ترینکشمیرانڈیااہم خبرجموں۔بین الاقوامیاداریہ گزشتہ مضموننیشنل کانفرنس نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ دلی کا ساتھ دیا ہے: وحید پرہاگلا مضموناجلاس ہنگامے کی نذر۔۔۔۔۔
سری نگر: نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ حکومت جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو خصوصی درجے کی بحالی پر قرار داد کو پاس کرنے کا وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ہماری قرار داد کے بارے میں لوگوں کو جان بوجھ کر کنفیوژن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے خصوصی درجے میں تمام چیزوں کو سیمٹا ہے جو 2019 سے پہلے جموں وکشمیر کو حاصل تھیں چاہئے وہ دفعہ370 تھا،35 اے تھا، نوکریوں یا زمین کا تحفظ تھا‘۔ان کا کہنا تھا: ’یہ پانچ لوگ ڈرامہ بازی کر رہے ہیں لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا ہے‘۔
مسٹر صادق نے کہا: ’میں ان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہی وہ لوگ ہیں جو کل تک دودھ ٹافی کی بات کرتے تھے اور کل تک مودی جی کو اپنا بڑا بھائی کہتے تھے‘۔انہوں نے کہا: ’ہم نے قرار داد منظور کرکے اپنے وعدے کو پورا کیا‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہم جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی کے لئے ہر چیز کریں گے چاہئے وہ عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹانا ہو، وزیر اعظم کے پاس جانا ہو یا صدر جمہوریہ کے پاس جانا ہو‘۔