منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

ریاسی سڑک حادثے میں تین افراد جاں بحق، تین دیگر زخمی

جموں: جموں وکشمیر کی سڑکوں پر خونین سڑک حادثوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں صف ماتم بچھ جاتی ہے۔ریاسی کے ضلع ماہور علاقے میں جمعرات کی صبح ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ریاسی سے جموں جا رہی ایک گاڑی ماہور کے زیارت موڑ پر ایک گہری کھائی میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں گاڑی میں سوار تین افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔متوفین اور زخمیوں کی شناخت فی الوقت معلوم نہیں ہوئی ہے۔دریں پولیس اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img