واشنگٹن: امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی ان کے سب سے اہم حامیوں میں سے ایک ایلون مسک کے لئے جیت ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ بات جمعرات کو میڈیا رپورٹس میں کہی گئی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے امیر ترین شخص نے مسٹر ٹرمپ کے ساتھ فلوریڈا میں اپنے مار-اے-لاگو ریزورٹ میں انتخابی رات گزاری۔
مسٹر ٹرمپ کی جیت تقریباً یقینی نظر آنے کے بعد، مسٹر مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(جس کے وہ مالک بھی ہیں) پر لکھا -’’امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آج رات تبدیلی کا واضح مینڈیٹ دیا۔‘‘
میڈیا رپورٹ کے مطابق پام بیچ کنونشن سینٹر میں اپنی جیت کی تقریر میں، مسٹر ٹرمپ نے مسک کی تعریف کرنے اور مسک کی کمپنیوں میں سے ایک، اسپیس ایکس کی جانب سے تیار کئے گئے راکٹ کی کامیاب لینڈنگ کو یاد کرتے ہوئے کئی منٹ گزارے۔
یو این آئی