سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ دفعہ370 کی بحالی کے متعلق قرار داد منظور کرکے اسمبلی نے اپنا کام کر دیا۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر اسمبلی کے تیسرے دن بدھ کے روز نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے دفعہ 370 کی بحالی کی قرارداد پیش کی جس کو اسمبلی میں اکثریتی ووٹوں سے منظور کیا گیا۔
اس قرار داد کی منظوری کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے میڈیا کو بتایا: ’اسمبلی نے اپنا کام کر دیا میں اس پر اتنا ہی کہوں گا‘۔
ادھر بی جے پی کے لیڈروں نے اسمبلی میں دفعہ 370 کی بحالی کے متعلق قرار داد کے خلاف زبردست احتجاج درج کیا اور اس کو ملک دشمن ایجنڈا قرار دیا۔
انہوں نے کہا: ’یہ ملک دشمن ایجنڈا ہے، ہم اس قرار داد کو مسترد کرتے ہیں‘۔