ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

گاندربل میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد ضبط کیا ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت محمد لطیف ولد محمد ایوب اور امجد احمد ولد محمد یعقوب ساکنان نارنگ کنگن کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کنگن کی ایک پولیس پارٹی نے وانگٹ کی پہل نار کراسنگ پر ایک ناکہ لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ناکے کے دوران نارنگ سے بابا نگری کی طرف جار رہے دو افراد کو روکا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ مواد کو ضبط کرکے دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت محمد لطیف ولد محمد ایوب اور امجد احمد ولد محمد یعقوب ساکنان نارنگ کنگن کے طور پر کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کنگن میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img