تہران: ایرانی سیکورٹی فورسز پر مہلک حملے کے پیچھے کی "دہشت گرد” ٹیم کو "تباہ” کر دیا گیا ہے۔
ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
آئی آرجی سی کے سرکاری خبر رساں ادارے سیپا نیوز نے بتایا کہ جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہفتے کے روز ایک "دہشت گردی” کے واقعے کے بعد جس میں 10 ایرانی قانون نافذ کرنے والے اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ آئی آر جی سی کی زمینی فورسز کے قدس بیس کے آپریشنل اور انٹیلی جنس یونٹوں نے صوبائی انٹیلی جنس کے تعاون سے پولیس فورسز، "دہشت گردوں” کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرنے اور لڑاکو ڈرون کا استعمال کرکے ان پر حملہ کرنے میں کامیاب رہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران چار "دہشت گرد” مارے گئے، چار دیگر کو گرفتار کیا گیا اور متعدد زخمی ہوگئے، جب کہ معلوم ہوا کہ ان میں سے بہت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق باقی ‘دہشت گردوں’ کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یواین آئی/ژنہوا