منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

پی ڈی پی نے پارٹی کا مکمل ڈھانچہ تحلیل کر دیا

سری نگر: جموں و کشمیر کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں شکست کا جائزہ لینے کے چند روز بعد پی ڈی پی نے پارٹی کے مکمل ڈھانچے کو فوری طور پر تحلیل کر دیا ہے۔پی ڈی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی ڈھانچہ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے کیا ہے۔پارٹی نے کہا کہ مستقبل قریب میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ مشاورت کے بعد نئے عہدیدار، مختلف ونگز اور باڈی تشکیل دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پی ڈی پی کو بڑی شکست ہوئی تھی اور اس پارٹی نے صرف تین سیٹیں حاصل کی تھیں۔ یہ اس پارٹی کے لئے 25 برسوں کے بعد سب سے خراب انتخابی نتیجہ تھا۔سال 2014 کے اسمبلی انتخابات میں پی ڈی پی نے 28 سیٹیں حاصل کی تھیں اور وہ واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img