بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.3 C
Srinagar

پاکستان کو جموں وکشمیر کا امن راس نہیں آرہا :ترون چگ

سری نگر:بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگ نے جمعے کے روز کہاکہ پاکستان کوجموں وکشمیر کا امن راس نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گگن گیر اور گلمرگ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران لوگوں نے جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور یہ سب کچھ پاکستان کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان جموں وکشمیر کے پر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

ترون چگ کے مطابق حالیہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں اوران کے مدد گاروں کو بہت جلد کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے لیکن پڑوسی ملک سازشوں میں مصروف ہے.

 

Popular Categories

spot_imgspot_img