بدھ, ستمبر ۳, ۲۰۲۵
18.2 C
Srinagar

جموں میں سڑک حادثہ، دو طالب علم جاں بحق

:جموں جموں میں سدھرا پل پر ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو طالب علموں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔متوفین کی شناخت توحید وانی ساکن راجوری اور مہر النسا ساکن ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام دیر گئے نگروٹہ سے بٹھنڈی جا رہا ایک موٹر سائیکل جس پر دو طالب علم سوار تھے، سدھرا برج پر لڑھک گیا اور اس کو ایک ٹرک نے کچل ڈالا۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں دونوں طالب علموں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ دونوں طالب علم این ای ای ٹی کی تیاری کر رہے تھے۔

متوفین کی شناخت متوفین کی شناخت توحید وانی ساکن راجوری اور مہر النسا ساکن ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی لاشوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیا اور بدھ کی صبح پوسٹ مارٹم اور دیگر لوازمات کی تکمیل کے بعد آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں اور ٹرک کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img