اتوار, جون ۸, ۲۰۲۵
31.6 C
Srinagar

عمر عبداللہ تعزیت پرسی کے لئے ڈاکٹر شاہنواز احمد کی رہائش گاہ پر پہنچے

سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ منگل کی صبح وسطی ضلع بڈگام کے نادی گام پہنچے اور وہاں گگن گیر ملی ٹنٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز احمد کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ان کے مشیر ناصر اسلم وانی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ منگل کی صبح وسطی ضلع بڈگام کے نادی گام گائوں میں پہنچے اور وہاں ڈاکٹر شاہنواز احمد کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔بتادیں کہ گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اتوار کی شام زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹرشاہنواز احمد سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ڈاکٹر شاہنواز احمد کی موت کی خبر پھیلتے ہی پورا نادی گام گائوں ماتم کدے میں تبدیل ہوا تھا۔
ڈاکٹر شاہنواز کے موت کی خبر پھیلنے کے بعد بڈگام بالخصوص ان کے آبائی گائوں نادی گام ماتم کدے میں تبدیل ہوا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img