ہفتہ, جون ۱۴, ۲۰۲۵
21.3 C
Srinagar

نئی حکومت کھیل کود کے ڈھانچے کو وسعت دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی: تنویر صادق

سری نگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ترجمان اعلیٰ اور زیڈی بل حلقہ کے رکن اسمبلی تنویر صادق نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ”یہ ضروری ہے کہ ہم جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے، اور حکومت پورے خطے میں کھیلوں کی سہولیات میں موجود کمیوں کو انتہائی عجلت کے ساتھ دور کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
ہمارے خطے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے میرا پختہ یقین ہے کہ جموں و کشمیر ٹیلنٹ سے بھرپور ہے، اور ہماری حکومت باصلاحیت نوجوانوں کے ہنر کو نکھارنے کیلئے ہر قسم کی ضروری مدد اور تربیت فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگی۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے یہاں جس چیز کی کمی ہے وہ اس ہنر کو موثر طریقے سے پروان چڑھانے اور ترقی دینے کے لئے مناسب انفراسٹرکچر اور وسائل کی ہے۔
تنویر صادق نے مزید اس بات پر زور دیا کہ کھیل نوجوانوں کو منشیات کی لت سے ہٹانے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے میں ایک اہم ذریعہ ہیں۔کھیلوں میں مشغول ہونا نہ صرف نوجوانوں کو جسمانی طور پر متحرک رکھتا ہے بلکہ نظم و ضبط، ٹیم ورک اور کامیابی کا احساس بھی پیدا کرتا ہے۔
ان کے مطابق کھیلوں میں حصہ لے کر، نوجوان اپنی توانائی کو منتقل کرنے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف توجہ مرکوز کرنے کے قابل ہوتے ہیں، جو بالآخر ایک زیادہ بھرپور اور نتیجہ خیز زندگی کا باعث بنتے ہیں۔
تنویر نے اس موقعے پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی کے ساتھ مذکورہ اسپورٹس اسٹیڈیم کی تجدید کا معاملہ اُٹھانے کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img