اتوار, فروری ۸, ۲۰۲۶
2 C
Srinagar

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی سربراہی میں نئی منتخب حکومت کاکار ِسرکار سنبھالنا عوام اورملازمین کیلئے نیک شگون

لاکھوں مستقل اور عارضی ملازمین دیرینہ مطالبات پورے ہونے کیلئے پُراُمید

انتظامیہ کو فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے ملازمین کے تئیں ہمدردانہ پالیسی اپنائی جائے:اعجازاحمدخان

سری نگر:سرکاری ملازمین کی مستندانجمنوں کے سب سے بڑے مشترکہ پلیٹ فارم EJCCکے چیئرمین ،سینئرٹریڈیونین رہنما اور سماجی کارکن اعجازاحمدخان نے وزارت اعلیٰ کااہم عہدہ دوسری مرتبہ سنبھالنے پر عمرعبداللہ کو دل کی عمیق گرائیوں کیساتھ مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اُمیدکااظہارکیاہے کہ اب جموں وکشمیرکے لاکھوں مستقل اور عارضی ملازمین کے تمام دیرینہ اور جائز مطالبات پورے ہونگے ۔انہوںنے وزیراعلیٰ کو سابقہ دورمیں عارضی ملازمین کی باقاعدگی کیلئے بنائے گئی کابینہ کمیٹی کی یاددہانی کراتے ہوئے اسبات پر زوردیاکہ انتظامیہ کو مزیدفعال ،جوابدہ ،شفاف اور عوام دوست بنانے کیلئے ملازمین کے تئیں ہمدردانہ پالیسی اپنائی جائے ۔اعجاز احمدخان نے تجربہ کار منتظم اورسیاسی لیڈر ناصراسلم وانی کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس یقین کااظہارکیاکہ موصوف کی موجودگی میں منتخب عوامی حکومت عوامی مسائل پر اولین توجہ مرکوز کرے گی ۔ مشترکہ پلیٹ فارم EJCCکے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کے ذمہ داروں اورعہدیداروں کاایک اہم جلاس سری نگرمیں چیئرمین اعجاز احمدخان کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں اعجاز احمدخان (محکمہ فوڈسپلائز)،شبیراحمدلنگو (محکمہ صحت)،جاویداحمدآخون(محکمہ اعلیٰ تعلیم)، خالدمحمودخان(محکمہ فشریز )،محمدمصطفی خان (محکمہ جل شکتی)،رحمت اللہ خان(محکمہ جیالوجی اینڈمائننگ)،سجاداحمدخواجہ (محکمہ زراعت)،حاجی عبدالقیوم بیگ(محکمہ فوڈ سپلائز) ،پیرنثار(ایجیک)،بشیراحمدٹھاکر (ٹیچرس فورم)،منیراحمد فلگرﺅ(محکمہ فوڈسپلائز )،فاروق احمدکاوا(محکمہ جنگلات)،بلال احمدلون (محکمہ آراینڈبی)،صبیہ بشیر(آنگن واڑی)،فاروق احمد راتھر(محکمہ سماجی بہبود)،ریاض احمدکار(محکمہ زراعت)،فاروق احمدخان(ایجیک صدر کپوارہ)،محمدیعقوب ڈار (محکمہ زراعت)،اورمختار احمدوانی(محکمہ فوڈ سپلائز )بھی موجودتھے ۔اجلاس میں سرکاری محکموںمیں تعینات لاکھوں مستقل اور عارضی ملازمین بشمول ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں ،آنگن واڑی ورکروں ،فیئرپرائس شاپ ڈیلروں اور دیگر یومیہ محنت کشوں کے دیرینہ مسائل ،مشکلات اور جائز مطالبات کو زیرغور لایاگیا ۔EJCCکے اجلاس میں نئی عوامی حکومت تشکیل دینے پر وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کو مبارکباد پیش کی گئی ،اوراس اُمیدکااظہارکیا گیاکہ اب لاکھوں مستقل اور عارضی ملازمین کے تمام دیرینہ اور جائز مطالبات خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کو حل کیا جائے گا ۔

اجلاس میں بولتے ہوئے چیئرمین EJCCاورسینئرٹریڈیونین رہنما اعجازاحمدخان نے کہاکہ جموں وکشمیرکے عوام اور بالخصوص سرکاری ملازمین بشمول 60 ہزار سے زیادہ عارضی ملازمین بشمول ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں ،آنگن واڑی ورکروں ،فیئرپرائس شاپ ڈیلروں اور دیگر یومیہ محنت کشوں کےلئے یہ اطمینان کی بات ہے کہ اب یہاں ایک منتخب عوامی حکومت نے کارِسرکار کا بار سنبھالاہے اوراس حکومت میں عوام اور ملازمین کی دادرسی ہوگی اور مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیساتھ ساتھ دیرینہ جائز مطالبات کی جانب سنجیدہ توجہ مرکوز کی جائے گی ۔اعجاز احمدخان نے نئی عوامی سرکارکی نوٹس میں مستقل وعارضی ملازمین کے مشکلات ومطالبات بیان کرتے ہوئے کہاکہ مختلف سرکاری محکموںمیں سالہاسال اور دہائیوں سے کم اُجرت پر کام کرنے والے عارضی ملازمین بشمول ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں ، ،فیئرپرائس شاپ ڈیلروں ،آنگن واڑی ورکروںاور دیگر یومیہ محنت کشوں کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنایا جائے ،ایس آراﺅ43کو اپنی اصل ہیت میں واپس لاگوکیاجائے،اور زیرالتواءکیسوںکو جلدنپٹایاجائے،اولڈ پینشن اسکیم لاگوکی جائے ،ملازمین کی تنخواہوںمیں موجود تفاوت کوختم کیاجائے ،عمربھر بیمار رہنے والے ملازمین کو میڈیکل الاﺅنس دیاجائے ،دوران ڈیوٹی جان گنوانے والے عارضی ملازمین بشمول یومیہ اُجرت پرکام کرنے والوں کے لواحقین کو معقول معاوضہ فراہم کیاجائے ،سیول سیکرٹریٹ طرز پر عام ملازمین کیلئے ہفتہ میں پانچ دن کام رکھاجائے ،تمام سرکاری محکموںکو ازسرنو منظم کیاجائے اور نوکریوں سے برطرف ملازمین کے کیسوں کا ازسرنو جائزہ لیاجائے ۔اجلاس کے آخرمیں چیئرمین EJCCاورسینئرٹریڈیونین رہنما اعجازاحمدخان نے کہاکہ ملازم انجمنوںکا سب سے بڑا پلیٹ فارم حکومت اور انتظامیہ کو سرکاری محکموںمیں ورک کلچر کو فروغ دینے اور شفافیت وجوابدہی کو یقینی بنانے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔اعجاز احمدخان نے تجربہ کار منتظم اورسیاسی لیڈر ناصراسلم وانی کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس یقین کااظہارکیاکہ موصوف کی موجودگی میں منتخب عوامی حکومت عوامی مسائل پر اولین توجہ مرکوز کرے گی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img