جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
22.7 C
Srinagar

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 147 بائیکرز کے خلاف مقدمے درج، 75 موٹر سائیکلیں ضبط: بارہمولہ پولیس

سری نگر،:بارہمولہ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کے دوران 147 بائیکرز کے خلاف مقدمے درج کئے اور 75 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی بارہمولہ محمد زید ملک کی ہدایت پر پولیس نے ٹریفک کی مسلسل خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع مہم شروع کی جس کے نتیجے میں حالیہ مہینوں میں متعدد حادثات اور ہلاکتیں ہوئیں۔انہوں نے کہا: ’اس دوران موٹر سائیکلوں پرتین سواریاں اٹھانے والوں،بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں،تیز اور لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والوں پر توجہ مرکوز تھی‘۔
بیان میں کہا گیا: ’پولیس نے علاقے میں کریک ڈائون کے دوران تین سواریاں اٹھانے اور ہلمٹ نہ لگانے پر 75 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 147 افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کئے گئے‘۔ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنا، قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کے لیے روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا اور مستقبل میں خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے روک کا کام کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس آگے بھی اس کی طرح کیمہمجاری رکھے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img