جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنا حکومت کے لئے سب سے بڑا چلینج ہے: آغا سید روح اللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی نو تشکیل شدہ حکومت کے سامنے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنا سب سے بڑا چلینج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے کسی لیڈر کا حلف نہ لینا اس پارٹی کا اندرونی فیصلہ ہے۔
موصوف رکن پارلیمان نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں شیر کشمیر کنوکیشن سینٹر کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
کانگریس کے کسی لیڈر کے حلف نہ لینے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’یہ کانگریس کا اندرونی فیصلہ ہے کہ ان کا کوئی لیڈر حلف لے گا یا نہیں‘۔
ان کا کہنا تھا: ’پوری الائنس حکومت کے ساتھ ہے اور حکومت اپنے ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلے گی تاکہ جس مقصد کے لئے وہ لوگوں کے پاس گئے ہیں اس کو پورا کیا جا سکے‘۔
آغا روح اللہ نے کہا کہ ریاست کے اہداف کے حصول کے لئے اور ملک میں جمہوری اقدار کی واپسی کے لئے الائنس کے لئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’اس حکومت کے سامنے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنا اور لوگوں کی سیاسی خواہشات کو پورا کرنا سب سے بڑا چلینج ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’یہ حکومت بہ یک وقت حکومت بھی ہے اور اپوزیشن بھی ہے اور اپوزیشن اس لئے ہے کیونکہ اس کو بی جے پی کی ان پالسیوں کے خلاف لڑنا ہے جن سے جموں و کشمیر کو کافی نقصان پہنچا ہے‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img