ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

لبنان میں ایک ماہ میں 72 طبی کارکنوں اور مریضوں کی موت: ڈبلیو ایچ او

جنیوا: لبنان میں 17 ستمبر سے اب تک صحت کی سہولیات پر 20 سے زیادہ حملے ہوچکے ہیں، جن میں 72 افراد ہلاک اور 43 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ادارہ نے ایک بیان میں کہا، ’’17 ستمبر 2024 کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان دشمنی میں اضافے کے بعد سے، ڈبلیو ایچ او نے لبنان میں صحت کی دیکھ بھال پر 23 حملوں کی تصدیق کی ہے، جس کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں 207 بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز اور ڈسپنسریوں میں سے 100 اس وقت بند ہیں۔ ادارے نے بتایا کہ لبنانی صحت کی سہولیات میں سپلائی کم ہوگئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل یکم اکتوبر سے جنوبی لبنان میں لبنانی تحریک حزب اللہ کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور زمینی مہم بھی چلا رہا ہے۔ نقصانات کے باوجود حزب اللہ زمین پر اسرائیلی فوجیوں کا مقابلہ کر رہا ہے اور سرحد پار سے راکٹ فائر کر رہا ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اضافے کے بعد لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد ملک کے شمال میں گولہ باری سے فرار ہونے والے 60,000 رہائشیوں کی واپسی کے لیے حالات پیدا کرنا ہے۔
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img