وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے پاندچھ (نوے فٹ) اور کنگن علاقوں میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئی جبکہ کئی دکانات کو شدید نقصان پہنچا۔
پاندچھ نوے فٹ پر ایک مال بردار ٹرک سڑک پر الٹ گئی ،جسکے نتیجے میں اس میں سوار ڈرائیور اور اس کا ساتھی زخمی ہوئے ،جو جائے حادثے سے فرار بھی ہوئے ۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق تیز رفتار ٹرک زیر نمبر jk11/9787پہلے برلب سڑک بجلی ٹرانسفار مر سے جا ٹکرائی اور بعد میں سڑک پر پلٹ کر یہاں موجود دکانوں سے جاٹکرائی جسکی وجہ سے ایشین ماٹ سمیت کئی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ۔
نامہ نگار کے مطابق یہ حادثہ رات ساڑھے تین اور چار بجے کے درمیان ہوا ،جسکی جہ سے علاقے میں خوف پھیل گیا ،کیوں کہ ٹرک پلنے سے زوردار دھماکہ ہوا اور لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔
گاندربل کے کنگن میں سڑک حادثہ، تین افراد شدید زخمی
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے مامر علاقے میں بدھ کی صبح ایک تیل ٹینکر اور آلٹو کار کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے پہلے سب ضلع ہسپتال کنگن پہنچایا گیا جہاں سے ان کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفرکیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔