جمعرات, نومبر ۱۴, ۲۰۲۴
8.2 C
Srinagar

حضرت محبوب سبحانی شیخ سعید عبدالقادر جیلانی ؒ کے عرس مبارک پرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کا پیغام

سرےنگر//صدرِ جموں وکشمےر نےشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے قطب الآفتاب جناب سےد اولےاءپےران پےر حضرت غوث العظم دستگےر صاحبؒ کے عرس مبارک کی تقرےب پر مسلمانانِ عالم خصوصاً رےاستی عوام کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے کہاکہ اِس پےر کاملؒ کے تئےں پوری اقوام عالم کو والہانہ عقےدت، عزت واحترام ہے اور حضرت پےر دستگےرؒ کا اسم مبارک اللہ کی رحمت سمجھ کر زبان پر ہر پل رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت پےر دستگےر صاحبؒ کی تعلےم، سےرت، روحانی کمالات تارےخ اسلام مےں اےک سنہری باب ہے اور ہمارے لئے مشعل راہ بھی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت غوث العظمؒ نے اسلام کی آبےاری اور سربلندی کیلئے جو تارےخ ساز ملی خدمات انجام دی ہےں، وہ رہتی دنےا تک زندہ جاوےد رہیں گی۔ پارٹی کے نائب صدر و نامزد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے عرس مبارک پر مسلمانانِ عالم خصوصاً رےاست کے لوگوں کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت پےر پےران دستگےر صاحبؒ کی تعلےم پوری عالم انسانےت کی بقا کیلئے مشعل راہ ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ حضرت اولےاءکرام کی درگاہےں ہمارے دلوں کے سکون اور ےہ بابرکت زےارت گاہےں اسلامی تہذےب وتمدن کے گہوارے رہے ہےں۔ اللہ تعالیٰ اِن ولی کامل کے درگاہوں پر اپنے نےک بندوں کی دعائےں قبول کرتا ہےں۔ اُنہوں نے دعا کی ،کہ اللہ تعالیٰ اِس پےر کامل کے طفےل رےاست مےں مکمل امن وامان کی بحالی ہو اور لوگ امن وسکون کی زندگی گزارے۔پارٹی جنرل حاجی علی محمد ساگر (ایم ایل اے خانیار) نے ڈوےژنل انتظامےہ سے اپےل کی کہ سالانہ عرس مبارک کے پےش نظر زائرےن کیلئے معقول اور مناسب انتظامات جن مےں پےنے کی پانی، بغےر خلل بجلی، صحت وصفائی اور معقول ٹرانسپورٹ کے انتظامات بھی شامل ہےں، صبح وشام دستےاب رکھے جائےں۔ انہوں نے اِس سلسلے مےں قدےم اور تارےخی زےارت گاہوں حضرت پےر دستگےر صاحبؒ خانےار شرےف، درگاہ غوثےہ رہبابہ صاحب عالی کدل ، زےارت دستگےر صاحبؒ سرائے بالا، آثار شرےف جناب صاحب صورہ، رفےع آباد، قاضی حمام سوپور، ،نور آباد کولگام، پنجورہ ، شوپےاں زچلڈار کپوارہ اور دوسری زےارت گاہوں پر بھی عقےدت مندوں کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی تلقےن کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img