منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

اجے دیوگن کی فلم سنگھم 18 اکتوبر کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی سپر ہٹ فلم سنگھم 18 اکتوبر کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اجے دیوگن کی سپرہٹ فلم ‘سنگھم’ سال 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔ سنگھم کا سیکوئل ‘سنگھم ریٹرنز’ سال 2014 میں ریلیز ہوا تھا۔ اب فلم ‘سنگھم اگین’ اس سال دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس سے پہلے سنگھم 18 اکتوبر کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ روہت شیٹی نے انسٹاگرام پر فلم سنگھم کا پوسٹر شیئر کیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، دیوالی پراپنی پوری طاقت کے ساتھ آنے سے پہلے! محسوس کریں کہ یہ سب دوبارہ کیسے شروع ہوا تھا۔ ماس اگین کا دوبارہ تجربہ کریں۔ دوبارہ ایکسائٹمنٹ لیول ہائی کرلیں سنگھم اگین سے پہلے ایک بار پھر سنگھم کو سینما گھروں میں دیکھیں.. 18 اکتوبر کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ اجے دیوگن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی فلم ‘سنگھم’ 18 اکتوبر کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ‘آلی رے آلی تمچی باری آلی… فلم واپس دیکھنے کی۔ سنگھم دوبارہ تھیٹرز میں ریلیز ہو رہی ہے۔ سنگھم اگین میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، کرینہ کپور خان، ٹائیگر شراف، ارجن کپور، جیکی شراف، رنویر سنگھ اور اکشے کمار ہیں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img