دریں اثنا سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’انٹیلی جنس اطلاع کی بنا پر جموں وکشمیر پولیس اور آرمی نے 8اکتوبر کو کوکر ناگ کے کازون جنگلی علاقے میں مشترکہ طورپر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا جو دیر رات تک جاری رہا جس دوران ٹریٹوریل آرمی کا ایک جوان لاپتہ ہو گیا‘انہوں نے کہاکہ ٹریٹوریل آرمی اہلکار کی اب بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔