پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

مودی نے کووند کو ان کی سالگرہ پر دی مبارکباد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ملک کے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ان کی سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا ایکس پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ’’ہمارے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ معاشرے کے لیے ان کی خدمات اور قومی ترقی میں شراکت کے لیے انہیں بڑے پیمانے پر احترام دیا جاتا ہے۔ مختلف موضوعات پر ان کی بصیرت بھی بہت بھرپور ہے۔ میں اس کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘
مسٹر کووند آج اپنی 79ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر لوگ انہیں مبارکباد دے ہے ہیں۔ وزیراعظم سمیت کئی رہنماؤں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

مسٹر مودی کے علاوہ، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی مسٹر کووند کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ مسٹر یوگی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ’’بھگوان شری رام سے آپ کی لمبی عمر اور اچھی صحت کی خواہش کرتے ہیں۔‘‘
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے ایکس پر لکھا ’’سابق صدر رام ناتھ کووند جی کو سالگرہ مبارک۔ آپ نے عوامی زندگی میں اعلیٰ نظریات قائم کئے۔ نیز ہمیشہ غریبوں اور محروموں کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی۔ میں بھگوان شری رام سے آپ کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔‘‘

 

Popular Categories

spot_imgspot_img