پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

بائیکاٹ زدہ اولڈ ٹاون بارہ مولہ میں بھی اچھی خاصی ووٹنگ

سری نگر:شمالی کشمیر کے آزاد گنج بارہ مولہ میں منگل کی صبح سے ہی لوگ گھروں سے باہر آکر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

بتادیں کہ ماضی میں جتنے بھی الیکشن ہوئے اولڈ ٹاون بارہ مولہ میں بائیکاٹ کا اثر دیکھنے کو ملتا تھا ۔
یو این آئی اردو نامہ نگار کے مطابق منگل کی صبح شمالی کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے پر لوگوں میں جوش و جذبہ دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزاد گنج پولنگ بوتھ پر صبح نو بجے تک 1345میں سے 156ووٹ پڑے تھے جبکہ آرام پورہ پولنگ اسٹیشن پر 468میں سے 70ووٹ کاسٹ ہوئے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جتنے بھی انتخابات ہوئے اولڈ ٹاون بارہ مولہ میں بائیکاٹ کا اثر دیکھنے کو ملتا تھا لیکن اس بار یہاں پر بھی لوگوں کی قطاریں نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مرد و زن اور خاص کر نوجوان بھی ووٹ ڈال رہے ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img