سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند کو ان کے 79 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے سابق صدر جمہوریہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا کی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کے روز ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں سابق صدر جمہوریہ شری رام ناتھ کوند جی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے سابق صدر جمہوریہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا کی۔
بتادیں کہ رام ناتھ کوند ملک کے چودہویں صدر تھے وہ سال 2017 سے سال 2022 تک اس عہدے پرفائز رہے۔
وہ اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے پہلے صدر جمہوریہ تھے۔