پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی: ناسا

بیروت: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے ویزیبل انفراریڈ امیجنگ ریڈیو میٹر سوٹ (وی آئی آئی آر ایس) نے لبنان میں اسرائیل کی حالیہ بمباری مہم سے ہونے والی تباہی کی حد کو ظاہر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے ایکٹو میپ کے سیٹلائٹ ڈیٹا نے جنوبی لبنان میں کئی ہیٹ سگنیچر کا پتہ لگایا ہے، جس سے اس علاقہ میں شدید فضائی حملوں کی تصدیق ہوتی ہے جس نے خطے کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ہفتے کے آخر میں ہونے والے فضائی حملوں کی تصدیق کی جس کا اثر دارالحکومت بیروت پر بھی پڑا جہاں نصر اللہ اور کئی سینئر کمانڈر ہلاک ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے ایک ہفتے کی فضائی بمباری کے بعد نصر اللہ کے ساتھ "اپنا حساب چکا لیا ہے”۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف نے اپنے حملوں کو جنوبی لبنان پر مرکوز کیا ہے جہاں اس کا خیال ہے کہ حزب اللہ کی عسکری صلاحیتیں سب سے زیادہ ہیں، اسی طرح لبنان اور شام کی سرحد پر ایران سے ہتھیاروں کی ترسیل کو روکنے کے لیے رسد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے انخلا کے لیے اسرائیلی انتباہ کے باوجود شہری بستیوں پر متعدد فضائی حملے کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے۔ اس بمباری میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جو لبنان کی خانہ جنگی کے بعد سب سے مہلک اضافہ ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img