ابوظہبی:ہندوستانی ریپ سنسنی یو یو ہنی سنگھ نے ابوظہبی میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) راکس 2024 میں اپنی پرفارمنس سے اسٹیج پر دھوم مچادی۔
یو یو ہنی سنگھ نے اپنے سب سے بڑے ہٹ گانوں کے ساتھ پرفارمنس کا آغاز کیا، جس سے وہاں موجود آڈینس جھوم اٹھی۔ یولیا ونتور بھی ان کے ساتھ اپنی سحر انگیز آواز کے ساتھ اسٹیج پر شامل ہوئیں، جس سے ستاروں سے سجی شام اور بھی شاندار ہوگئی۔ اس جوڑی نے ایک شاندار پرفارمنس دی، جس میں یولیا نے اپنی زبردست توانائی کا مظاہرہ کیا اور ہنی سنگھ نے اپنی خاص دھنوں سے لوگوں کو پرجوش کردیا، اس پروگرام میں ستاروں کی بھیڑ جمع ہوگئی، جس کی شریک میزبانی سدھانت چترویدی اور ابھیشیک بنرجی نے کی۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے دلجیت دوسانجھ کے سفر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دلجیت نے جوحاصل کیا ہے وہ زبردست ہے۔ ہمیں انہیں عالمی سطح پر چمکتے دیکھ کر بہت فخر ہے۔