پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
16.3 C
Srinagar

چیف سیکرٹری نے اسمبلی کمپلیکس کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

سری نگر /چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس سری نگر کا دورہ کیا تاکہ جموںوکشمیر یوٹی میں جاری اسمبلی اِنتخابات کے اِختتام کے بعد اجلاس کے اِنعقاد کے لئے حتمی تیاریوں کا جائز ہ لیا جاسکے ۔چیف سیکرٹری نے کمپلیکس کے دورے کے دوران اسمبلی ہال، میٹنگ ہالوں کے علاوہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور مختص کردہ چیمبروں کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ساو¿نڈ سسٹم کی فعالیت، اِنٹرنیٹ کنکٹویٹی اور کمپلیکس کے آسان طریقے سے کام کرنے کے لئے ضروری دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوںنے میٹنگ ہالوںمیں کمیونی کیشن نیٹ ورک میں اَپ گریڈیشن کے حوالے سے ہدایات جاری کیں تاکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے اِنعقاد کو یقینی بنایا جاسکے اور اِس میںبہتری لائی جاسکے۔اَتل ڈولو نے جاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے مقررہ وقت میں اسے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے دونوں شہروں میں ایم ایل اے ہوسٹل میں اَپ گریڈیشن کے کاموں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ انہیں بہتر سہولیات سے لیس کیا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ اِنتخابی عمل کے اختتام سے قبل ان دونوں کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔ڈائریکٹر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ طارق احمد گنائی نے چیف سیکرٹری کو مکمل ہونے والے کاموں کے علاوہ جاری کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img