پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
16.3 C
Srinagar

جموں میں چناوی ریلی کے دوران ملکا ارجن کھرگے بے ہوش ہو گئے

جموں:کانگریس صدر ملکاارجن کھرگے اتوار کو جموں میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران اسٹیج پر بے ہوش ہوگئے جس وجہ سے چناوی ریلی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کانگریس ترجمان کے مطابق پارٹی صدر کی حالت اب مستحکم ہے ۔

اطلاعات کے مطابق جموں میں ایک چناوی ریلی کے دوران کانگریس صدر ملکا ارجن کھرگے بے ہوش ہو گئے جس دوران اسٹیج پر موجود کانگریس لیڈران اور سیکورٹی نے انہیں سنبھالا۔

کانگریس ذرائع کے مطابق ملکا ارجن کھرگے کی حالت مستحکم ہے اور انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ریلی کے دوران کانگریس کے جموں وکشمیر انچارج بھرت سنگھ سولنکی نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پارٹی صدر جلد صحت یاب ہونگے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img