بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

چیف سیکرٹری نے اِنڈسٹریل سیکٹر کے مسائل کا جائزہ لیا

جموں /چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ جموں میںاِنڈسٹریل ایسو سی ایشنوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل پر غورو خوض کرنے اور کارروائی کا جائزہ لینے کے لئے سینئر اَفسران کے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فارسٹ ، پرنسپل سیکرٹری اے پی ڈی ،پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت ، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ، ایم ڈی سیڈ کو ، ڈائریکٹر سیاحت جموں ، ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں اور متعلقہ محکمہ کے دیگر سینئراَفسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اِنڈسٹریل سیکٹر سے متعلق مختلف امور پرسیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی جس میں جی آئی تصدیق کی صلاحیت میں اِضافہ، برآمدی ترقی، ان لینڈ کنٹینر ڈیپو کی ترقی، او ٹی ایس کمیٹیوں کی آپریشنلائزیشن، ٹرن اوور مراعات کی تقسیم، کھڈ کے مسائل اور اِنڈسٹریل سیکٹر کے لئے لیز میں توسیع کی پالیسی شامل ہیں۔میٹنگ میں صنعتی اور تجارتی اِکائیوں کے لئے پاور ایمنسٹی، لکڑی پر مبنی صنعت کے لائسنسنگ کے مسائل، این سی ایس ایس کی توسیع، سنگل وِنڈو کلیئرنس سسٹم، جی ایس ٹی مراعات، صنعتوں کے لئے ایگزٹ پالیسی، اُدھیام رجسٹریشن اور مقامی ایم ایس ایم ایز کے لئے قیمتوں کی خریداری کو ترجیح دینے سمیت دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں طویل عرصے سے اطمینان بخش طریقے سے کام کرنے والے صنعتی یونٹوں کے لئے فری ہولڈ رائٹس، کارڈ بورڈ بکس پر جی ایس ٹی، ویئر ہاﺅس پالیسی، فروٹ منڈیوں میں دستیاب بنیادی ڈھانچے کا جائزہ، اون پروسسنگ یونٹوں کی مدد اور دستکاری یونٹوں اورکاریگروں کو ایم ایس ایم ای کے طور پر رجسٹر کرنے جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔متعلقہ محکمہ کے افسران نے میٹنگ کو موجودہ صورتحال اور میٹنگ میں اُجاگر کئے گئے مسائل پر کئے گئے اَقدامات اور حقیقی مسائل کو مقررہ مدت میں حل کرنے کے لئے اُٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔چیف سیکرٹری نے میٹنگ میں اُجاگر کئے گئے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ یہاں کی مجموعی صنعتی ترقی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام ضروری اَقدامات اُٹھائیں۔اُنہوںنے او ٹی ایس کمیٹیوں کو چلانے کے معاملے پر متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ آر بی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق پالیسی پر نظر ثانی کریں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو سنگل وِنڈو سسٹم کے کام کو بہتر بنانے اور شکایات کے بروقت ازالے پر توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img