ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

لیجنڈز لیگ کرکٹ کا آخری مرحلہ سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

سری نگر:وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے کرکٹ شائقین کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) کا آخری مرحلہ کھیلنے کے لئے 9 اکتوبر کو 124 کرکٹ لیجنڈ کشمیر آنے والے ہیں۔
یہ اعلان ایل ایل سی کے شریک بانی رمن راہیجا نے جمعرات کو یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ایل ایل سی کا آخری مرحلہ بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں منعقد ہوگا’۔
انہوں نے کہا: ‘اس گرائونڈ کو کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے کے لئے اس لئے چنا گیا ہے کیونکہ اس میں شائقین کے بیٹھنے کی کافی گنجائش ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘گرچہ ہمیں جموں میں بھی زبردست رسپانس ملا لیکن بڑی تعداد میں شائقین کی آمد کی امید کے پیش نظر اس ٹورنامنٹ کا آخری مرحلہ بخشی اسٹیڈیم میں کھیلنے کا فیصلہ لیا گیا جس میں بیٹھنے کی کافی گنجائش موجود ہے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں ‘پیچ’ کو ٹھیک کرنے کا کام پہلے ہی شروع کیا گیا ہے اور یہ کھیلنے کے لئے بہت جلد تیار ہوگا۔
موصوف شریک بانی کے ہمراہ گجرات گریٹس کے مینٹر اور کھلاڑی محمد کیف اور نامن اوجہا بھی تھے۔
کشمیر آنے والے 124 لیججنڈز میں شیکھر دھون، کرس گیل، سریش رینا، دنیش کارتھک، ایان بل، ہربھجن سنگھ اور دیگر شامل ہیں جو 6 مختلف ٹیموں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
ایل ایل سی کا آخری مرحلہ 9 اکتوبر سے شروع ہوکر 16 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img