جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

کپواڑ ہ میں جعلی سونے کے بسکٹوں کے ریکٹ کا پردہ فاش، تین گرفتار: پولیس

سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑ ہ میں جعلی سونے کے بسکٹوں کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے 153 جعلی سونے کے بسکٹ بر آمد کئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر فوری عمل کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن لال پورہ نے جعلی سونے کے بسکٹوں کے ایک غیر قانونی کاروبار کا پردہ فاش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث تین مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت بشیر احمد خان ولد فضل الرحمان خان، ریاض احمد وار ولد محمد تحسین وار اور نور محمد لوہار ولد رحمت اللہ لوہار کے طور پر کی گئی جو سب دیور لولاب کپواڑ ہ کے رہائشی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران تینوں نے جعلی سونے کے کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے جعلی سونے کے 153 بسکٹ بر آمد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن لال پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img