جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

انجینئر رشید کو 20 دنوں کے لئے مہم چلانے کے لئے رہا کیا گیا ہے: عمر عبداللہ

جموں: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ انجینئر رشید کو صرف بیس دنوں کے لئے الیکشن مہم چلانے کے لئے رہا کیا گیا ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا: ‘وہ میدان میں اتریں پھر دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ضلع ڈوڈہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا:’انجینئر رشید صاحب کو صرف بیس دنوں کے لئے رہا کیا گیا ہے وہ بھی مہم چلانے کے لئے، وہ میدان میں آئیں پھر دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے’۔
بی جے پی کے راہل گاندھی پر بیرون ملک ہندوستان کی مخالفت کرنے کے الزام کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘راہل گاندھی نے ملک کے خلاف کیا کہا، میں نے ان کے منہ سے ملک کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں سنی، وہ جب بھی بولتے ہیں تو ملک کے حق میں ہی بولتے ہیں’۔
انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی جیت کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘یہ سب 8 اکتوبر کو دیکھا جائے گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img