ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

میر واعظ کشمیر عمر فاروق کی نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں : منوج سنہا

سرینگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے اور کہیں بھی آنے جانے میں بالکل آزاد ہے۔

شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کنارے واقع ایس کے آئی سی سی کے احاطے "آج تک جموں وکشمیر پنچایت” کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میرواعظ خانہ نظر بند نہیں یے بلکہ کہیں بھی آنے جانے میں آزار ہے۔انہوں نے کہا ” میں نے ماضی میں بھی یہ بیان کئی مرتبہ دیا اور آج بھی اس پر برقرار ہوں۔”

ان کا کہنا تھا کہ میرواعظ کی جان کو اگر کوئی خطرہ ہے اور ان کی ذاتی سیکورٹی اگر انہیں کہیں جانے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو یہ سیکیورٹی وجہ ہوسکتی ہے اور کچھ نہیں یے۔

ان کا کہناتھا کہ میرواعظ کو یہ فیصلہ خود کرنا ہوگا کہ وہ آج تک پروگرام میں آتے ہیں یا نہیں جبکہ انکی سیکیورٹی یہ فیصلہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے میرواعظ کی نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img