بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

مودی حکومت میں جموں وکشمیر ملی ٹنسی ہاٹ سپاٹ سے ٹورسٹ ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے: امت شاہ

جموں: جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی گہماگہمی کے بیچ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچ رہے ہیں۔اس دوران وہ جموں و کشمیر کے لئے پارٹی منشور جاری کریں گے اور انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
جموں روانگی سے قبل انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے تحت جموں و کشمیر امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا: ‘تعلمی و اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ یہ خطہ دہشت گرد ہاٹ سپاٹ سے ٹورسٹ ہاٹ سپاٹ میں تبدیل ہوا ہے’۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘اپنے دو روزہ دورے پر جموں کے لیے روانہ ہو رہا ہوں جہاں میں آج بی جے پی کے سنکلپ پترا کا آغاز کروں گا اور کل کاریا کارتا سمیلن میں اپنے کاریوں کے ساتھ بات چیت کروں گا’۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کی پولنگ 18 ستمبر کو جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے کی پولنگ بالترتیب 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img