جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

سری نگر پولیس نے غلط معلومات کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرنے پر ‘بدنام زمانہ’ مجرم کے اہلخانہ کے خلاف کارروائی کی

سری نگر: پولیس نے جمعہ کے روز کہا کہ انہوں نے ایک بدنام زمانہ مجرم کے اہل خانہ کی جانب سے ‘سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات اور غلط معلومات کے ساتھ ویڈیوز’ شیئر کرنے کا نوٹس لیا ہے۔

سری نگر پولیس نے جمعہ کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘سری نگر پولیس نے نگین سے تعلق رکھنے والے نور محمد بٹ نامی ایک بدنام زمانہ مجرم کے اہلخانہ کےخلاف نگین تھانے میں گڑ بڑ کرنے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرجھوٹے الزامات اور غلط معلومات کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرنے پر کارروائی کی ہے’۔پولیس کا پوسٹ میں کہنا ہے کہ نور محمد بٹ مجرمانہ سرگرمیوں جیسے سود خوری، بھتہ خوری، اغوا وغیرہ میں ملوث ہے جو امن عامہ کے لئے خطرہ ہے’۔انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے مذکورہ مجرم کے خلاف درج متعدد ایف آئی آر کی وجہ سے اس کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img