جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

قاضی گنڈ میں بھیانک حادثہ، ڈرائیور ہلاک

قاضی گنڈ : سری نگر جموں شاہراہ پر قاضی گنڈکے مقام پر ٹاٹا موبائیل اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد ازاں ڈرائیور کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر جمعے کی صبح قاضی گنڈ کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ٹاٹا موبائیل میں سوار دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ڈرائیور کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت ہیمراج ولد مختار سنگھ ساکن متھرا کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی پہچان راجندر سنگھ ولد نوری خان کے بطور کی گئی ۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img