ہفتہ, ستمبر ۶, ۲۰۲۵
19 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں بھی ڈبل انجن کی سرکار بنے گی: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ

جموں: وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے منگل کے روز کہاکہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی جیت یقینی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ طے ہے کہ جموں وکشمیر میں اس بار ڈبل انجن کی سرکار بننے جارہی ہے۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے کالا کورٹ راجوری میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔

مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ مودی جی کی سربراہی میں جموں وکشمیر اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھاجپا کا کیڈر کافی مضبوط ہے اور ہم پرامید ہیں کہ اس بار بی جے پی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی الیکشن میں جموں وکشمیر میں ریکارڈ توڑ ووٹنگ ہوئی اور اسمبلی انتخابات میں بھی لوگ گھروں سے باہر کر جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
ان کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو نہ صرف امن کا گہوارہ بنایا بلکہ لوگوں کو ان کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کرنے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا ۔
مرکزی وزیر نے کہا :’جموں وکشمیر میں جتنے بھی تعمیراتی کام شروع کئے گئے انہیں وقت مقررہ کے اندرا ندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔‘

انہوں نے الزام لگایا کہ علاقائی سیاسی پارٹیوں نے ہمیشہ مذہب کے نام پر سیاست کی لہذا ایسے سیاستدانوں کواب سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img