جمعرات, اگست ۲۸, ۲۰۲۵
24.1 C
Srinagar

’انتخابی تیاریاں مکمل ‘

جمہوری عمل میں نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع:پولے

نیوزڈیسک

جموں،سرینگر18 ستمبر 2024 سے شروع ہونے والے جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں رائے دہندگان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو بڑھانے کے مشن کے ساتھ چیف الیکٹورل آفس جموں و کشمیر نے آن لائین موڈ کے ذریعے یو ٹی ، اضلاع کے آئیکنز کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ یہ کانفرنس ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر ( سی ای او )جے اینڈ کے راہول شرما کی صدارت میں نرواچن بھون جموں میں اختر حسین قاضی نوڈل آفیسر ایس وی ای ای پی اور سپنا کوتوال میڈیا کے نوڈل آفیسر کی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔ گانا ، موسیقی ، کھیل ، ادب ، ٹیکنالوجی ، سماجی کارکن اور دیگر شعبوں سے آنے والے ضلعی سطح کے سوشل میڈیا آئیکنز کے ساتھ یو ٹی آئیکنز اور متاثر کن افراد نے عملی طور پر کانفرنس میں شرکت کی ۔ کانفرنس کا مقصد 18 ستمبر 2024 سے شروع ہونے والے 90 اسمبلی حلقوں میں 3 مرحلوں میں منعقد ہونے والے آئیندہ جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات 2024 کے سلسلے میں عوام اور خاص طور پر ان نوجوانوں میں جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں ،میں بیداری پیدا کرنا تھا ۔ کانفرنس کے دوران یو ٹی آئیکنز پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی سب سے بڑی جمہوری مشق میں حصہ لینے کیلئے ووٹرز کو تعلیم دیں اور ان پر اثر انداز ہوں ۔ ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر راہول شرما نے آئیکنز کو نوجوان ووٹروں ، پی ڈبلیو ڈی ، قبائلیوں ، خواتین ، کمزور طبقات اور بوڑھے ووٹروں تک پہنچنے کی تلقین کی تا کہ انتخابات میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ نوڈل آفیسر ایس وی ای ای پی اختر حسین قاضی نے شرکاءکو عوام کیلئے ویڈیو اور آڈیو پیغامات بنانے اور سوشل پلیٹ فارمز پر ان کی تشہیر کے لئے تجاویز دیں ۔ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے یو ٹی آئیکنز میں چندیپ سنگھ ، سندھیا دھر ، انکش سبھروال ، شیوانی اروڑا ، زودی ، عمران خان ، شویتیما جموال ، سوگم کوشل ، پرویز رسول ، فیصل علی ڈار ، سونالی ڈوگرہ ، محفوظ الہی ، کابل بخاری ، نذیر احمد لون ، بلکس مقبول ، اشوک ہنس، شازیہ بشیر، آبہ ہنجورہ اور سعدیہ طارق شامل تھے ۔ سی ای او نے کولگام کا دورہ کیا :چیف الیکٹورل آفیسر ( سی ای او ) جموں و کشمیر پانڈرونگ کے پول نے آج عام اسمبلی انتخابات 2024 کے انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے ضلع کولگام کا دورہ کیا ۔ انہوں نے یہاں منی سیکرٹریٹ میں ضلع کے تینوں اسمبلی حلقوں 38 ڈی ایچ پورہ ، 39 کولگام ، 40 دیوسر میں انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال اور جائیزہ لینے کیلئے ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کولگام، ایس ایس پی کولگام ، ریٹرننگ آفیسرز ( آر اوز ) ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ( ڈی ڈی ای او ) ، نوڈل آفیسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔ بات چیت کے دوران انتخابی انتظام کے اہم پہلوو¿ں بشمول افرادی قوت کی تعیناتی ، ای وی ایم کی نقل و حمل ، پولنگ عملے کے انتظامات ، اسٹرانگ روم، سیکورٹی پروٹوکول ، کنٹرول روم کے کام کاج اور انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے دیگر انتظامات کا احاطہ کیا گیا ۔ ضلع انتخابی افسر کولگام نے ضلع کے انتخابی انتظامی منصوبوں کا ایک جائیزہ پیش کیا اور میٹنگ میں بتایا کہ ای وی ایم کی پہلی رینڈمائیزیشن کی گئی ہے ۔ آر اوز نے سی ای او کو اپنے اسمبلی حلقوں میں تیاریوں کے بارے میں بھی بریف کیا ۔ سی ای او نے ووٹرز کو موثر طریقے سے آگاہ کرنے اور ان کی شمولیت کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا اور تمام گرین پولنگ اسٹیشنوں پر میگا شجرکاری مہم چلانے پر زور دیا ۔ میٹنگ کے دوران سیکورٹی انتظامات کا بھی جائیزہ لیا گیا اس دوران ایس ایس پی نے محفوظ انتخابی ماحول کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ سی ای او نے پولنگ اسٹیشنوں پر مناسب سہولیات بشمول صاف واش روم ، پینے کا پانی ، ابتدائی طبی امداد اور بجلی کی مناسب فراہمی کی اہمیت پر زور دیا ۔ مسٹر پی کے پول نے انتخابی سامان اور مشینری کے تحفظ ، نگرانی اور حفاظتی اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے جی ڈی سی کولگام میں قائم ڈسٹری بیوشن کم کلیکشن سینٹر کا بھی معائینہ کیا ۔ایک الگ تقریب میں سی ای او نے الطاف میموریل جی ڈی سی کلیم میں ایک میگا سویپ پروگرام کی صدارت کی جس کا مقصد ووٹنگ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا ۔ پروگرام کے دوران طلباءاور نئے اہل ووٹروں نے مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ سویپ ووٹر کی تعلیم ، ووٹر بیداری بڑھانے اور ووٹر کی خواندگی کو فروغ دینے پر مرکوز ایک اہم اقدام ہے ۔ انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں باہر آئیں اور ہر اہل ووٹر 18 ستمبر 2024 کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ قبل ازیں چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر ، ڈی ای او کولگام ، ایس ایس پی اور ڈی پی او آئی سی ڈی ایس نے منی سیکرٹریٹ میں خصوصی شجر کاری مہم جس کا عنوان ”ایک پیڑ ماں کے نام“ کا آغاز کیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img