صنعا،: عدن کے مشرق میں 130 سمندری میل کی دوری پر بحری جہاز کے نزدیک دو میزائلوں کا دھماکہ ہوا ہے۔تاہم جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے۔
دی یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق یمن میں عدن شہر کے مشرق میں 130 سمندری میل کی دوری پر ایک بحری جہاز کے نزدیک دو میزائلوں کا دھماکا ہوا۔
یاد رہے کہ نومبر 2023 کے بعد سے ایران نواز حوثی ملیشیا بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر 200 سے زیادہ حملے کر چکی ہے۔ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ جہاز اسرائیل جا رہے تھے۔
حوثی یہ دھمکی بھی دے چکے ہیں کہ وہ اپنے حملوں کا دائرہ بحیرہ روم تک بڑھا دیں گے۔امریکا اور برطانیہ حوثیوں کے حملوں کے رد عمل کے طور پر جوابی کارروائیاں کر چکے ہیں۔
حوثیوں کے حملوں نے عالمی تجارت کو متاثر کیا ہے۔ کارگو کمپنیاں اپنے جہازوں کا روٹ بحیرہ احمر اور نہر سوئز سے دور کرنے پر مجبور ہو گئیں۔اس کے سبب یہ جہاز جنوبی افریقا کی جانب سے زیادہ طویل راستہ طے کر کے اپنی منزلوں کی طرف جاتے ہیں
یواین آئی