پیر, مئی ۱۹, ۲۰۲۵
24.3 C
Srinagar

24حلقے،279امیدوار

پانپور ، بھدرواہ ، ڈوڈہ میں سب سے زیادہ 16اُمید وار میدان میں،کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اگست، واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہوگی

شوکت ساحل ،شاہ ہلال

سرینگر/جموں وکشمیر میں18ستمبر سے تین مراحل پر منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے منگل کو کاغذاتِ نامزدگیاں داخل کرنے کے آخری دن ”تہوار “ جیسا سماں دیکھنے کو ملا ۔این سی ،کانگریس ،بھاجپا ،پی ڈی پی ،سی پی آئی (ایم ) ، اپنی پارٹی کے امیدواروںکیساتھ ساتھ آزاد امیدواروں نے اپنے سیاسی قسمت آزامائی کی خاطر کا غذات ِ نامزدگیاں داخل کیں ۔جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے پہلے مرحلے میں جموں و کشمیر کے سات اَضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں میں 279 اُمیدواروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اننت ناگ ،کولگام ،شوپیان اور کولگام میں 183امیدواروں نے اپنے کاغذات ِ نامزدگیاں داخل کیں ۔18 ستمبر 2024 ءکو ہونے والے اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا منگل کو آخری دن تھا۔چیف الیکٹورل آفیسر کے آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ان اُمیدواروں کی تفصیل بتائی گئی ، جنہوں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔ضلع اننت ناگ میں کُل72، ضلع پلوامہ میں 55، ڈوڈہ ضلع میں 41، کشتواڑ ضلع میں 32، شوپیاں ضلع میں 28، کولگام میں 28 اور رام بن ضلع میں 23 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔صوبہ جموں میں کشتواڑ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں سے48۔اندروال اے سی سے کُل 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 49۔کشتواڑ کے لئے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ 50۔پڈر۔ناگسینی سے 8 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔ڈوڈہ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں سے 51 ۔بھدرواہ میں 16 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ اسمبلی حلقہ اسمبلی حلقہ 52 ۔ڈوڈہ سے 16 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ 53 ۔ڈوڈہ ویسٹ سے 9 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔رام بن ضلع کے2 اَسمبلی حلقوں میںسے 54۔رام بن سے کُل 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ 55۔بانہال اے سی سے 10 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔صوبہ کشمیر میں پلوامہ ضلع کے چار اسمبلی حلقوں میں سے اسمبلی حلقہ 32 ۔پانپور سے 16 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ اسمبلی حلقہ 33 ۔ترال سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ34۔ پلوامہ سے 14 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ 35 ۔راجپورہ اے سی سے 12 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ36 ۔زینہ پورہ سے کُل 15 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ ضلع شوپیاں کے 37 ۔شوپیاں اے سی سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ضلع کولگام کے تین اسمبلی حلقوں میں سے 6 اُمیدواروں نے 38۔ڈی ایچ پورہ اے سی سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 39 ۔کولگام سے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ 40۔دیوسرسے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔ضلع اننت ناگ کے سات اسمبلی حلقوں میں سے 41۔ڈورو اے سی سے کُل 12 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 42 ۔کوکرناگ (ایس ٹی) سے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ43۔ اننت ناگ ویسٹ سے 14 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ44۔ اننت ناگ سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ سری گفوارہ۔بجبہاڑہ سے 3 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 46۔شانگس۔اننت ناگ ایسٹ سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیںجبکہ 47۔پہلگام اے سی سے 6 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔واضح رہے کہ 18 ستمبر 2024 ءکو ہونے والے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 5.66 لاکھ نوجوانوں سمیت 23.27 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اَپنے اِنتخابی حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں سے 11.76 لاکھ مرد اور 11.51 لاکھ خواتین اور 60خواجہ سرا رائے دہندگان ہیں۔پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن 20 اگست 2024 ءکو جاری کیا گیا تھا اور پہلے مرحلے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست 2024 ءیعنی آج سہ پہر 3بجے تک تھی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال متعلقہ ریٹرننگ اَفسران 28 اگست 2024 ءکو کریں گے جبکہ اُمیدوار 30 اگست 2024 ءتک سہ پہر 3 بجے ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں اَپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد درست نامزد اُمیدوار انتخابی میدان میں ہوں گے۔واضح رہے کہ 18 ستمبر 2024 ئ کو ہونے والے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 5.66 لاکھ نوجوانوں سمیت 23.27 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے اِنتخابی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں سے 11.76 لاکھ مرد اور 11.51 لاکھ خواتین اور 60خواجہ سرا رائے دہندگان ہیں۔پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن 20 اگست 2024 کو جاری کیا گیا تھا اور پہلے مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست 2024 یعنی آج سہ پہر 3بجے تک تھی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال متعلقہ ریٹرننگ افسران 28 اگست 2024 ئ کو کریں گے جبکہ امیدوار 30 اگست 2024 تک سہ پہر 3 بجے ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد درست نامزد ا±میدوار انتخابی میدان میں ہوں گے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img