بدھ, ستمبر ۳, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کا اعلان

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کو مزید پانچ نئے اضلاع ملیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے یونین ٹیریٹری لداخ کے لیے پانچ نئے اضلاع کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ امت نے ایک ٹویٹ میں ‘زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چنگ تھنگ’ نام کے نئے اضلاع بنانے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو ایکس پر لکھا کہ ‘مرکزی حکومت نے لداخ میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے اضلاع زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چنگ تھنگ ہوں گے۔’

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ شام، نوبرا اور چنگ تھنگ سمیت ہر جگہ گورننس کو تقویت دے کر عوامی اسکیموں اور فوائد کو لوگوں کی دہلیز تک لے جایا جائے گا۔”انہوں نے مزید کہا، "مودی حکومت لداخ کے عوام کے لیے بھرپور مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”

واضح رہے کہ لداخ کی کئی تنظیمیں مرکزی حکومت سے یوٹی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور پبلک سروس کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان تنظیمیوں نے اپنے مطالبات پر احتجاجاً دہلی تک پیدل مارچ کا بھی اعلان کیا ہے۔

لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ نے خطے میں پانچ نئے اضلاع تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img