جمعرات, نومبر ۱۳, ۲۰۲۵
6.3 C
Srinagar

کانگریس کے ساتھ ابھی کچھ سیٹوں پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے: عمر عبداللہ

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کی 90 اسمبلی نشستوں میں سے بیشتر سیٹوں پر کانگریس کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا گیا ہے تاہم ابھی کچھ سیٹوں پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔

بتادیں کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر کی تمام 90 سیٹوں کے لئے کانگریس کے ساتھ قبل از انتخابات گٹھ جوڑ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے یہ اعلان لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر میٹنگ کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

عمر عبداللہ نے اس سلسلے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا: ’90 سیٹیں ہیں ان میں سے زیادہ تر سیٹوں پر کانگریس کے ساتھ گٹھ جوڑ ہوا ہے تاہم ابھی بھی کچھ سیٹیں ہیں جن پر اتفاق رائے نہیں ہوا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘کچھ سیٹوں پر ہم اڑے ہوئے ہیں اور کچھ سیٹوں پر کانگریس کے مقامی لیڈر اڑے ہوئے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘آج ہم پھر بیٹھیں گے اور ان سیٹوں کو بھی الائنس کے دائرے میں لایا جائے گا’۔
کولگام میں نیشنل کانفرنس اور سی پی آئی (ایم) اتحاد کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا: ‘اس طرح کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے’۔انہوں نے یہ باتیں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں میڈیا کے ساتھ کیں جہاں وہ پارٹی لیڈر سکینہ یتو کے ہمراہ تھے جنہوں نے دمہال ہانجی پورہ اسمبلی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img